کرپٹ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ایپکا بھی میدان میں آ گئی۔ ہنگامی اجلاس میں قرارداد منظور۔ سرنڈر کرنے کا مطالبہ
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) کرپٹ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ایپکا بھی میدان میں آ گئی۔ ہنگامی اجلاس میں قرارداد منظور۔ سرنڈر کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی جانب سے ملازمین کو ہراساں کرنے، بلا تحقیق ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور کرپشن میں ساتھ نا دینے پر ملازمت سے نکالنے دھمکیاں دینے پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے تمام گروپس متحد ہو کر میدان میں آ گئے۔ ہنگامی اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی جس میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو سرنڈر کرنے اور ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن ، بدعنوانی اور سرکاری جیپ کے غیر قانونی استعمال پر انکوائری جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی اس انکوائری سے بچنے کے لیے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے تمام گروپس کے مشترکہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کے ملازمین کے ساتھ نامناسب رویے کی شدید مذمت کی گئی۔