ضلع بھر میں سنگین وارداتوں کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب۔ مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہوتا ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر

 ڈی پی او فیصل گلزار نے ضلع بھر میں سنگین وارداتوں کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہوتا ہے۔ مقدمات کی بروقت تفتیش نہ کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس دئیے جائیں گے

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈی پی او فیصل گلزار نے ضلع بھر میں سنگین وارداتوں کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہوتا ہے۔ مقدمات کی بروقت تفتیش نہ کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس دئیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے قتل، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران مقدمات کی پراگرس کے ساتھ پیش ہوں۔جن مقدمات میں ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ان کے تفتیشی افسران،ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران سے محکمانہ باز پرس ہو گی کیوں کہ مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری ایک طرف پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے تو دوسری طرف متاثرہ فریق کے پولیس کے بارے میں منفی رائے بنانے کا باعث بنتاہے،ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں ”پینڈنسی“قانون کی پولیسنگ میں شامل نہیں،انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ مقدمات کی بروقت میرٹ پر یکسو ہونے والی تفتیش انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے،تاہم تاخیر حربے اکثر اوقات گناہ گار کو بے گناہ اور بے گناہ کو گناہگار بنا دیتے ہیں،تفتیشی معاملات میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس دئیے جائیں گے