آل پنجاب لٹریسی ٹیچرز یونین کے وفد کی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات۔

 آل پنجاب لٹریسی ٹیچرز یونین کے وفد کی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات۔ ٹیچرز کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور ۔

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) آل پنجاب لٹریسی ٹیچرز یونین کے وفد کی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات۔ ٹیچرز کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری افتخار کی قیادت میں آل پنجاب لٹریسی ٹیچرز یونین کے وفد نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہیڈ آفس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ٹیچرز یونین کے وفد نے ٹیچرز کے مسائل بیان کئے اور ان مسائل کے حل کے مختلف تجاویز دیں۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے ٹیچرز کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آل پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر چوہدری افتخار حسین نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ہزاروں ٹیچرز انتہائی کم اعزازیہ پر تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آج کی ملاقاتوں میں ہم نے ٹیچرز کے اہم ترین مسائل حکام بالا کے سامنے رکھے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔