ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے لوٹ مار چھپانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے۔ مالی کرپشن نا کرنے کی گواہی کے لیے فیلڈ سٹاف کو طلب کر لیا۔ سی ای او ایجوکیشن کے سامنے بیان دینے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے لوٹ مار چھپانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے۔ مالی کرپشن نا کرنے کی گواہی کے لیے فیلڈ سٹاف کو طلب کر لیا۔ سی ای او ایجوکیشن کے سامنے بیان دینے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کنگ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے گھوسٹ ٹیچرز کو تنخواہیں جاری کرنے اور سٹاک رجسٹر غائب کر کے کرپشن چھپانے کے لیے سٹاک رجسٹر غائب کرنے پر ہونے والی انکوائری میں اپنی بے گناہی کے ثبوت دینے کی بجائے فیلڈ سٹاف کو سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر محترمہ شاہدہ حفیظ کے سامنے پیش کرنے کے لیے طلب کر لیا۔ سی ای او ایجوکیشن کے سامنے دیا جانے والا بیان فیلڈ سٹاف کو ازبر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے کل بروز جمعرات چارج سنبھالا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد کے حکم پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن ، بدعنوانی اور گھوسٹ ٹیچرز کو تنخواہیں جاری کرنے کی انکوائری جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے اس انکوائری سے بچنے کے لیے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی تھی مگر ناکام رہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کی بجائے اور تنخواہیں جاری کرنے کے دفتری اور بینک ریکارڈ کی تردید کرنے کی بجائے میڈیا نمائندگان پر الزامات عائد کر کے انکوائری سے بچنا چاہتے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سمجھتے ہیں کہ چونکہ سی ای او صاحبہ نے ابھی چارج لیا ہے اور وہ ڈی ای او لٹریسی کی کرپشن سے لا علم ہیں اس لیے وہ اپنے فیلڈ سٹاف کو گواہی کے لیے سی ای او ایجوکیشن کے پاس بھیجنے کا پلان بنا رہے ہیں۔ ایسی صورتحال کے لیے پنجابی کا مشہور محاورہ ہے" خواجے دا گواہ ڈڈو". فیلڈ سٹاف کا دفتر میں ہونے والی کرپشن اور گھوسٹ ٹیچرز کی تنخواہوں سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کا ایمانداری سے تعلق ہے۔ فیلڈ سٹاف ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی فیلڈ میں کی جانے والی کرپشن کا گواہ ہے مگر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر فیلڈ سٹاف کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے سامنے پیش ہو کر ڈی ای او لٹریسی بہاولنگر کو نیک اور ایماندار بیان کریں۔ فیلڈ سٹاف کی جانب سے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا گیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی کرپشن چھپانے میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے مگر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر انہیں ایسا کرنے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا انکوائری میں کرنا چاہئیے۔ لیکن اگر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر اپنی بے گناہی انکوائری کمیٹی کے سامنے ثابت کرنے کی بجائے فیلڈ سٹاف کو سڑکوں پر نکال کر کرنا چاہتے ہیں تو اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں۔ سول سوسائٹی ضلع بہاولنگر کے بچوں کا حق کھانے پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے حساب لیکر رہے گی۔ اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال انکی کرپشن کو نہیں چھپا سکے گا ۔