تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش۔ موسم خوش گوار ہو گیا۔

 تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش۔ موسم خوش گوار ہو گیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش۔ موسم خوش گوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش نے موسم خوش گوار کر دیا۔ شدید گرمی کے بعد باران رحمت پر شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں عامر سہیل کلوکا نے "دی نیوز اردو" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہری پانی کی قلت کی وجہ سے فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بارش فصلوں کے لئے زندگی بن کر آئی ہے۔