ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ رانا عبدالرؤف ایم پی اے

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ 60 ہیڈ کے چلڈرن وارڈ کے افتتاح کے موقع پر  رانا عبدالرؤف ایم پی اے کی گفتگو

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) عوامی ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کے ہمراہ 60 بیڈ کے چلڈرن وارڈ کا افتتاح کر دیا ۔ جدید ترین سہولیات پر مشتمل چلڈرن وارڈ بہاولنگر کے شہریوں کے لیے وزیراعلی پنجاب اور عوامی ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی طرف سے بہترین تحفہ ہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے کہا کہ بہاولنگر کے ہسپتال کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت دیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کی ایمرجنسی میں ہر قسم کی جدید ترین مشینری موجود ہونی چاہیئے ۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر نے رانا عبدالروف ایم پی اے کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔