پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن کی کاروائی۔ منشیات فروش خاتون گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب برامد۔

 پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن کی کاروائی۔ منشیات فروش خاتون گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب برامد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن کی کاروائی۔ منشیات فروش خاتون گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب برامد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بی ڈویثرن بہاولنگر منشیات فروشوں کے لیے بہت بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی بی ڈویثرن پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار خاتون سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی ۔ ملزمہ کی شناخت نرگس بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔