معاشرتی امن پر کمپرومائز ممکن نہیں۔ نفرت اور شرانگیزی کسی صورت قبول نہیں۔ ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کے تحت پولیسنگ کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار
بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ معاشرتی امن پر کمپرومائز ممکن نہیں،ضلع بھر میں نفرت اورشرانگیزی ناقابل برداشت ہے۔ معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والوں کو قانون کہ نکیل ڈالی جائے گی۔ ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کے تحت پولیسنگ کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ سنگین وارداتوں کی صورت میں متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے کیوں کہ جائے وقوعہ سے پولیس افسران کو ایسے شواہد دستیاب ہو جاتے ہیں جو سنگین وارداتوں کے جلد ٹریس ہونے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ ہر فرض شناس پولیس آفیسر اور اہلکار کے حقوق اور عزت کا میں محافظ ہوں تاہم قانون شکن عناصر سے بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق رکھنے،فرض شناسی سے غفلت کے مرتکب پولیس افسران اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے