تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کا منشیات فروشوں پر کڑا وار

 تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کا منشیات فروشوں پر کڑا وار۔ منشیات فروش گرفتار۔ بڑی مقدار میں شراب برآمد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کا منشیات فروشوں پر کڑا وار۔ منشیات فروش گرفتار۔ بڑی مقدار میں شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او مہر عبدالجبار کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش منیر مرزا کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے 315 لیٹر دیسی شراب ، 400 لیٹر لہن معہ آلات کشید چالو بھٹی بر آمد کر لئے۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات  آرڈیننس  کے  تحت  مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزم سے  تفتیش جاری ہے۔ تھانہ سٹی بی ڈویثرن کی کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ ضلع کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔