کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔ڈی پی او

 ڈی پی اوفیصل گلزار کا ایس ڈی پی اوسرکل چشتیاں فیاض الحق کے ہمراہ بلدیہ ہال چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔ڈی پی او

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈی پی اوفیصل گلزار کا ایس ڈی پی اوسرکل چشتیاں فیاض الحق کے ہمراہ بلدیہ ہال چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔ڈی پی او 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خاں صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار نے بلدیہ ہال چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایس ڈی پی اوسرکل چشتیاں فیاض الحق بھی موجود تھے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔