ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کا سرکاری جیپ الاٹ کروانے کے باوجود 4 ماہ کا کنوینس الاؤنس وصول کرنے کا انکشاف۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے سرکاری جیپ الاٹ کروانے کے باوجود کنوینس الاؤنس کی وصولی جاری رکھی۔ 4 ماہ کا کنوینس الاؤنس ریکور کیا جائے۔  عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے سرکاری جیپ الاٹ کروانے کے باوجود کنوینس الاؤنس کی وصولی جاری رکھی۔ 4 ماہ کا کنوینس الاؤنس ریکور کیا جائے۔  عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے غلط بیانی کے ذریعے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے سرکاری جیپ الاٹ کروائی۔ جیپ الاٹ کروانے کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے اپنی تنخواہ میں سے کنوینس الاؤنس کی وصولی جاری رکھی۔ قانون کے مطابق کسی بھی آفیسر کو سرکاری گاڑی ملنے کے بعد وہ کنوینس الاؤنس وصول نہیں کر سکتا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے گاڑی ایشو کروانے کے لیے جس نائب قاصد کو ڈرائیور ظاہر کیا تھا اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں تھا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ملک اسلم سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے چینج فارم جمع کروا دیا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کنوینس الاؤنس وصول کیا ہے یا نہیں تو انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اکاؤنٹس آفس کے ریکارڈ کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ہر ماہ 5 ہزار روپے کنوینس الاؤنس وصول کر رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر  سے 4 ماہ کے کنوینس الاؤنس کی رقم ریکور کی جائے۔