فوڈ اتھارٹی کی نا اہلی یا لکشمی کی چمک. مشہور پاکستان برگر شاپ پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی فروخت جاری

 فوڈ اتھارٹی کی نا اہلی یا لکشمی کی چمک. مشہور پاکستان برگر شاپ پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی فروخت جاری۔ مضر صحت اشیاء کھانے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ عوامی،سماجی حلقوں کا شدید احتجاج۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

بہاولنگر (بیورورپورٹ) فوڈ اتھارٹی کی نا اہلی یا لکشمی کی چمک. مشہور پاکستان برگر شاپ پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی فروخت جاری۔ مضر صحت اشیاء کھانے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ عوامی،سماجی حلقوں کا شدید احتجاج۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ موت تقسیم ہونے لگی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر سڑک کنارے لگائے گئے برگر، شوارما اور بار بی کیو کے سٹالز غیر معیاری اور ناقص اشیاء خوردونوش سے تیار کردہ فوڈ آئٹمز سر عام فروخت کر رہے ہیں جن میں تھانہ سٹی اے ڈویژن کے بالمقابل مشہور پاکستان برگر پوائنٹ سر فہرست ہے، اس دکان پر خراب انڈے،باسی سبزیاں،ناقص کوالٹی کے غیر معیاری مصالحہ جات،بیمار مرغیوں کا گوشت،ناقص کیچپ،گھٹیا مائیونیز اور زائد المیعاد اشیاء کا استعمال دھڑلے سے جاری ہےاور ان غیر معیاری اشیاء سے تیار کردہ فوڈ آئٹمز کھانے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف قسم کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہے جبکہ دکان میں صفائی کا بھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہے۔ سڑک کنارے لگایا گیا شوارما اور برگر کا یہ اوپن سٹال سارا دن مکھیوں،حشرات الارض اور ٹریفک کے زہریلے دھوئیں کی آماجگاہ بنا رہنے کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی اس بااثر اور منشیات کے عادی محسن نامی دکاندار کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے اور کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے موقف لینے کے لئے جب پاکستان برگر پوائنٹ کے مالک محسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہاولنگر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ اور تھانے کا سٹاف یہاں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں اور سامان بھی لے جاتے ہیں میرا کوئی کچھ بھی بگاڑ سکتا،عوامی،سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون اور ضلعی انتظامیہ سےمذکورہ بالا دکاندار محسن کے خلاف فلفور کارروائی کرتے ہوئے پاکستان برگر پوائنٹ کو سیل کر کے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے تا کہ آنے والی نسلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے