سمر کیمپ کی اجازت اور تعلیمی اداروں میں چھٹیاں۔ والدین کا ملا جلا ردعمل

 سمر کیمپ کی اجازت اور تعلیمی اداروں میں چھٹیاں۔ محکمہ تعلیم کا پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن۔ کھلے ہوئے سکول بند کروا دئیے۔ والدین کا ملا جلا ردعمل

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تعلیمی اداروں میں چھٹیاں۔ محکمہ تعلیم کا پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن۔ کھلے ہوئے سکول بند کروا دئیے۔ والدین کا ملا جلا ردعمل ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سمر کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔ مگر محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران نے تعلیمی ادارے بند کروانے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر دیا اور کھلے ہوئے تعلیمی ادارے زبردستی بند کروانے شروع کر دئیے ہیں۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلے پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ والدین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کو چھٹیوں میں سمر کیمپ میں بلانا زیادتی ہے مگر والدین کی اکثریت یہ چاہتی ہے کہ بچے سمر کیمپ میں جائیں اور باقاعدگی کے ساتھ تعلیم سے جڑے رہیں۔