عدالت عالیہ کے حکم پر محترمہ شاہدہ حفیظ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے عہدے پر بحال۔ ضلعی صدر ایپکا ریاض احمد مہار کی جانب سے مبارکباد

 محترمہ شاہدہ حفیظ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے عہدے پر بحال۔ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نے سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب کے آرڈرز کو معطل کر دیا۔ ضلعی صدر ایپکا کی جانب سے مبارکباد

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) محترمہ شاہدہ حفیظ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے عہدے پر بحال۔ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نے سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب کے آرڈرز کو معطل کر دیا۔ ضلعی صدر ایپکا کی جانب سے مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق محترمہ شاہدہ حفیظ کو لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے عہدے پر بحال کر دیا۔ عدالت نے سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب کے حکم محترمہ شاہدہ حفیظ کے تبادلے کے آرڈرز کو چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس زیر سماعت اپیل تک معطل کر دیا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن ونگ کے ضلعی صدر ریاض احمد مہار نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ شاہدہ حفیظ کی واپسی کو انصاف کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے محترمہ شاہدہ حفیظ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ شاہدہ حفیظ ملازمین کی ہمدرد افسر ہیں اور ملازمین انکی واپسی پر بہت خوش ہیں۔