تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز کا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے آفس کے سامنے احتجاج۔ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے شدید نعرہ بازی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کا احتجاجی اساتذہ سے لاتعلقی کا اظہار۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز کا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے آفس کے سامنے احتجاج۔ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے شدید نعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز نے دو سال سے تنخواہیں ادا نا کرنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ملک اسلم کے خلاف ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ہے ۔ احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں کے چولہے بند ہو چکے ہیں اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ انہیں تنخواہیں ادا کرنے سے گریزاں ہے۔ احتجاجی اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ملک اسلم سے اس بارے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ کا ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت مختلف انکوائریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ جب بھی کسی معاملے میں ان سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ اپنی نااہلی اور کرپشن کا جواب دینے کی بجائے میڈیا سے شکوے شروع کر دیتے ہیں۔