میونسپل کمیٹی عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کچرا کنڈی میں تبدیل۔

 میونسپل کمیٹی عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کچرا کنڈی میں تبدیل۔ گلیوں میں سے گزرنا محال۔ بیماریاں پھیلنے لگیں۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) میونسپل کمیٹی عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کچرا کنڈی میں تبدیل۔ گلیوں میں سے گزرنا محال۔ بیماریاں پھیلنے لگیں۔

 تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بہاولنگر کے عملے کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے محلہ نظام پورہ غربی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔ بدبو کے باعث اہل علاقہ کا جینا محال ہو چکا ہے۔ معصوم بچے طرح طرح کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر کو کئی بار شکایت درج کروائی گئی ہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔ اہل علاقہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر صفائی کی مسلہ حل کروائیں