ڈی ای او لٹریسی کے خلاف ایپکا کا احتجاج۔ سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے باہر دھرنا۔

 ڈی ای او لٹریسی کے خلاف ایپکا کا احتجاج ۔ ایجوکیشن کمپلیکس بند کر دیا ۔ سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے باہر دھرنا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈی ای او لٹریسی کے خلاف ایپکا کا احتجاج ۔ ایجوکیشن کمپلیکس بند کر دیا ۔ سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے باہر دھرنا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی جانب سے ملازمین کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی نے احتجاجاً دفاتر کی تالہ بندی کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کی وجہ سے ایجوکیشن کمپلیکس بند ہو گیا۔



 احتجاجی مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے ڈی ای او لٹریسی بہاولنگر کو فوری طور پر سرنڈر کرنے اور ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایپکا راہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے واضح ثبوت موجود ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر ہونے والی انکوائریوں کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔  

سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ڈی ای او لٹریسی بہاولنگر کو سرنڈر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو لیٹر لکھنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔ سی ای او ایجوکیشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف گھوسٹ ٹیچرز کو تنخواہیں جاری کرنے ، سرکاری جیپ کے غیر قانونی استعمال اور سٹاک رجسٹر غائب کرنے کے الزامات پر پر مختلف انکوائریاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ان انکوائریوں سے بچنے کے لیے ملازمین کو ریکارڈ ٹیمپرنگ اور اپنے حق میں جھوٹے بیان دینے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔ ملازمین کی جانب سے اس کی کرپشن میں حصہ دار نا بننے پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ملازمین کو ہراساں کر رہے ہیں اور ملازمت سے برخاست کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔