ضلع بھر میں پولیس آفیسرز کی اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد۔

 ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد۔

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خاں صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ نے جامعہ مسجد اڈا گجیانی میں جبکہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی اوز نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے اور پیچیدہ معاملات کے حل کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔جبکہ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے میرٹ اور انصاف کی یقین دہا نی کرائی۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت علاقہ میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔