سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر کا اچانک دورہ ۔ بد انتظامی پر برہم۔

 سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بد انتظامی پر برہم،  اوور چارجنگ اور ادویات کی عدم فراہمی پر فوری کاروائی کا حکم۔ ریڈیو گرافر کو معطل کرنے کا حکم۔حاضری رجسٹرز پر ڈاکٹرز کے حاضری نا لگانے پر ناراضگی کا اظہار۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بد انتظامی پر برہم،  اوور چارجنگ اور ادویات کی عدم فراہمی پر فوری کاروائی کا حکم۔ ریڈیو گرافر کو معطل کرنے کا حکم۔حاضری رجسٹرز پر ڈاکٹرز کے حاضری نا لگانے پر ناراضگی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے دورہ بہاولنگر کے دوران اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ مختلف مریضوں کی جانب سے ضروری ادویات باہر سے منگوائے جانے کی شکایات پر سیکرٹری ہیلتھ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی۔

ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اوور چارجنگ کی شکایات پر متعلقہ ریڈیوگرافر معطل کرنے کا حکم دیا۔ ای این ٹی آپریشن تھیٹر اور آئیسولیشن سنٹر کے تین وینٹی لیٹرز غیر فعال ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے ایکسرے، الٹرا ساونڈ، ای سی جی اور آپریشن تھیٹرز کی لائٹس کو چیک کیا۔ 

سیکریٹری ہیلتھ نے مجموعی طور پر ناقص سروس ڈیلیوری پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری کی کارڈیک، پیڈز، گائنی،  جنرل سرجری، میڈیسن اور دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔

سیکرٹری نے مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات اور اسٹاف کے رویہ بارے پوچھا۔ 

کارڈیک وارڈ میں مریضوں نے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اچھی کارکردگی پر سیکریٹری ہیلتھ نے  کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ہارون اشرف کو شاباش دی 

سیکرٹری محمد اقبال نے طبی کوڑا جلائے جانے کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔

سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے ایم ایس کو ایک ہفتہ میں سروس ڈیلیوری بہتر اور تمام غیر فعال طبی مشینری فعال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے ایم ایس کو میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

سیکرٹری نے زیر تعمیر مدراینڈ چائلڈ اسپتال اور میڈیکل کالج کی سائٹس کا بھی دورہ کیا۔ 

سیکرٹری کی منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈیوٹی کی ادائیگی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔