شاہ اویس نورانی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا

 شاہ اویس نورانی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر   عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ مولانا عبد الرسول اشرفی مہتمم جامعہ رضائے مصطفی ٹرسٹ بہاولنگر  سمیت بہاولنگر کی مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے مبارک باد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) شاہ اویس نورانی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر   عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ بہاولنگر کی مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات مولانا عبد الرسول اشرفی مہتمم جامع رضا مصطفی ٹرسٹ بہاولنگر ، دیوان محب النبی نورانی اشرفی نائب مہتمم جامعہ رضائے مصطفے ودیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انکے شامل ہونے سے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم میں ایک مستند اور جرات مند فرد کا اضافہ ہوا ہے شاہ اویس نورانی نے جمہوریت کے فروغ کے لئے پی ڈی ایم میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ایک مقام حاصل کیا ہے مذہبی طبقہ امید کرتا ہے کہ وہ اپنے والد مرحوم قائد ملت اسلامیہ مولنا الشاہ احمد نورانی صدیقی کے نقش قدم پر چلتے تحفظ ختم نبوت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنے والد کے  جانشین ہونے کا حق ادا کریں گے واضح رہے کہ علامہ شاہ اویس نورانی جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کی جماعتوں میں شامل ہوکر سابقہ حکومت کے خلاف کوشاں رہے ہیں