ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ سی ای او ایجوکیشن نے ڈی سی بہاولنگر کے حکم پر ضلع سے تبدیل کرنے کا ریفرنس سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا۔

 ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن الزامات ثابت ہونے پر ضلع بدر کرنے کا حکم۔ سی ای او ایجوکیشن نے ڈی سی بہاولنگر کے حکم پر ضلع بدری کا ریفرنس سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن الزامات ثابت ہونے پر ضلع بدر کرنے کا حکم۔ سی ای او ایجوکیشن نے ڈی سی بہاولنگر کے حکم پر ضلع بدری کا ریفرنس سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن کے الزامات پر ہونے والی دوسری انکوائری میں بھی الزامات ثابت ہونے پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے کرپٹ افسر کو ضلع بہاولنگر سے تبدیل کرنے کے لیے ریفرنس بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے حکم پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو ضلع بدر کرنے کے لیے ریفرنس سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھیجے گئے ریفرنس میں لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف سٹاک رجسٹر کی چوری کے الزام میں ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی۔ جس پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی اور ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو سرنڈر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف جرنلسٹ مسٹر سیف الرحمن کی پریس ریلیز پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے حکم پر کرپشن کے الزامات پر دو سینئر ہیڈ ماسٹرز  

 پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے دو  گھوسٹ ٹیچرز کو تنخواہیں جاری کیں۔اور 6 ٹیچرز کی تعیناتی دسمبر 2019 میں کی جبکہ انکی تنخواہ انکی تعیناتی سے ایک ماہ پہلے نومبر 2019 کی جاری کی گئی ۔ سرکاری گاڑی کو غیر قانونی طور پر الاٹ کروایا اور اس پر خرچ کی گئی رقم بھی غیر قانونی قرار دے دی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ریفرنس میں لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چشتیاں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہارون آباد شامل تھے۔ انکوائری کمیٹی نے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی جانب سے کتابوں کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کے جعلی بلز اور سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال کے الزامات پر فریقین کو سنا۔  تین رکنی کمیٹی نے انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ریگولر انکوائری کی سفارش کی۔سی ای او ایجوکیشن نے ریفرنس میں لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کا کام، کارکردگی اور رویہ کسی لحاظ سے بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ انکے خلاف متعدد عوامی شکایات بھی موجود ہیں۔  سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ان تمام حقائق کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو آفیشل نوٹنگ کے ذریعے آگاہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے 5 جولائی کو سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کو حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو ضلع بہاولنگر سے تبدیل کرنے کے لیے سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ریفرنس بھیجا جائے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے 18 جولائی کو ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو فوری طور پر بہاولنگر سے تبدیل کرنے اور کسی مناسب افسر کی تعیناتی کے لیے سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ریفرنس بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے اس حوالے سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا

 آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر ریاض احمد مہار نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے اس دبنگ فیصلے کو سراہتے ہوئے سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو تبدیل کیا جائے۔