جنسی درندے بے لگام۔ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

 جنسی درندے بے لگام۔ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی۔ ایف آئی آر درج۔ پولیس جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) جنسی درندے بے لگام۔ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی۔ ایف آئی آر درج۔ پولیس جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات نا رک سکے۔ جنسی درندے آزاد چھوڑ دئیے گئے ہیں۔ آئے روز کم سن بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں تھانہ تخت محل کی حدود میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ڈی پی او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ عوامی، سماجی و سیاسی حلقوں میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔