ضلع پولیس نے عید الضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ضلع بھرمیں 314 مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عیدالاضحی ادا کی جائے گی۔ 900 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ ڈی پی او بہاولنگر
بہاولنگر( سیف الرحمن سے ) ضلع پولیس نے عید الضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ضلع بھرمیں 314 مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عیدالاضحی ادا کی جائے گی۔ Aکیٹگری 15مساجد و امام بارگاہوں، Bکیٹگری کی40مساجد و امام بارگاہو ں پر900سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او بہاولنگرفیصل گلزار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے عید الاضحی کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔اس موقع پر 900سے زائد پولیس اہلکاران نماز عیدپر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اس کے علاوہ شہر بھر میں پکٹس لگائی جائیں گیں، اور خار دار تاروں کی مدد سے راستوں کو محفوظ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ملازمین کو ڈیوٹی پر بھیجنے سے قبل بریف کریں۔سماج دشمن عناصرپرکڑی نگاہ رکھیں کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ وشناخت کے مساجد و امام بارگاہ میں داخل نہ ہو نے دیا جا ئے۔ نماز عید کے دوران ضلعی پولیس محنت و جاں فشانی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ایلیٹ فورس،ایگل اسکواڈاور تمام تھانہ جات کی گاڑیاں اس دوران گشت پر رہیں گی۔ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،سیکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ ایجنسیز وقتاً فوقتاًچیک کریں۔ غفلت اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی۔فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ڈی پی او بہاولنگر نے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمر جنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم ڈی پی او آفس 15یا9240064-063پر اطلاع دیں۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، مقامات اجتماعات کے قریب موٹر سائیکل، کاریا دیگر کوئی وہیکلز کھڑی مت ہونے دیں، پارکنگ (200) گز کے فاصلہ پر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاند رات کوہلڑبازی،آتش بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے۔جس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔جرم کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی پولیس محدود وسائل میں رہ کر عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی