معروف ماہر تعلیم، ائیر فورس کے ہزاروں افسران کے استاد محبوب خان راولپنڈی میں انتقال فرما گئے

 معروف ماہر تعلیم، ائیر فورس کے ہزاروں افسران کے استاد محبوب خان راولپنڈی میں انتقال فرما گئے

بہاولنگر( طاہر کریم خان سے) معروف ماہر تعلیم، ائیر فورس کے ہزاروں افسران کے استاد محبوب خان راولپنڈی میں انتقال فرما گئے.  تفصیلات کے مطابق محبوب خان جوکہ پاکستان ائیر فورس کالج سرگودھا میں اردو کے استاد تھے اپنی سروس کے دوران اپنی پدرانہ شفقت، علم دوستی اور سماجی تعلقات کی تربیت کی وجہ سے اپنے طالبعلموں میں بے حد مقبول تھے انکے شاگردوں میں سے بہت اعلی عہدوں حتی کہ چیف آف ائیر سٹاف تک کے عہدے پر پہنچے۔ انکی وفات پر دلگرفتہ انکی فیملی خصوصا انکے بیٹے مصتنصر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سر سے صرف رحمت کا سایہ ہی نہیں اٹھا بلکہ گھر کی رونق رخصت ہو گئی انکے شاگردوں میں سے ائیر کموڈور وقار ، کرنل (ر) مسعود، ائیر کموڈور اختر، ائیر وائس مارشل حسن ، رئیر ایڈمرل فیصل ، ائیر وائس مارشل راشد، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بنک عمر، نیول کمانڈر (ر) عبدالباری ، کرنل (ر) جاوید، باسط درانی، صادق مہدی، عاطف، اکرم کلو ، طاہر کریم سمیت ہزاروں افراد نے انتہائی رنج و غم کے ساتھ مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئیے دعا کی ہے محبوب خان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب راولپنڈی میں ادا کی جائیگی