ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی ایک اور جعل سازی۔ پرنٹ کروائے گئے پیپرز کے جعلی اندراج اور پرانی تاریخوں کے دستخط کروانے کا انکشاف۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی۔ پرنٹ کروائے گئے پیپرز کے جعلی اندراج کا انکشاف۔ خالی رجسٹر پر فیلڈ سٹاف سے پرانی تاریخوں میں دستخط کروا لیے گئے

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی۔ پرنٹ کروائے گئے پیپرز کے جعلی اندراج کا انکشاف۔ خالی رجسٹر پر فیلڈ سٹاف سے پرانی تاریخوں میں دستخط کروا لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی ہے۔ مڈ ٹرم کے پیپرز کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف پیپرز کی چھپائی میں خرد برد کرنے کے بارے میں اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ملک اسلم نے جعلی ریکارڈ کی تیاری شروع کر رکھی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے یکم جون 2022 کو تھانہ سٹی بی ڈویثرن بہاولنگر میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام 8 ملازمین کے خلاف سٹاک رجسٹر چوری کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست گزاری۔ جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے 8 جون کو سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کو لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف سٹاک رجسٹر چوری کرنے کے الزام کی انکوائری کرنے کے لیے لیٹر لکھا۔ جبکہ اس سے پہلے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر شہری کی درخواست پر سٹاک رجسٹر غائب کرنے کے الزام میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف انکوائری کر رہے تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی سٹاک رجسٹر کی چوری یا غائب کیے جانے کے بارے میں رپورٹ سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا چکے ہیں۔ اسی دوران ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی جانب سے پیپرز کی چھپائی میں خرد برد کی خبریں شائع ہوئیں۔ 

ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر 6 جولائی 2022 کو پیپرز کی چھپائی میں ہونے والی خرد برد کے الزام میں سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے آفس میں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیشی بھگت کر آئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر پیپرز کی چھپائی میں خرد برد کے الزامات سے بچنے کے لیے جعلی ریکارڈ تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف سے نئے سٹاک رجسٹر پر دسمبر 2021 کی تاریخ ڈال کر خالی رجسٹر پر دستخط کروا لیے اور پھر بلز کے مطابق پیپرز کی تعداد ان میں درج کرنی شروع کر دی۔ دستخط شدہ خالی رجسٹر کی تصویر"دی نیوز اردو ڈاٹ کام" نے حاصل کرلی ہے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے خود تحریری طور پر تسلیم کیا ہے کہ انکا سٹاک رجسٹر 16 فروری 2022 جو گم ہوا تو پھر دسمبر 2021 میں بلز کا اندراج کیسے ممکن ہوا۔ پرانی تاریخوں میں بلز کے اندراج پر فیلڈ سٹاف سے زبردستی دستخط لینے کے عمل کو کیا سمجھا جائے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت دو انکوائریاں مکمل ہو کر کاروائی کے لیے سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس پہنچ چکی ہیں۔ مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو ریکارڈ میں ردوبدل کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا

عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی جانب سے پرانی تاریخوں کا ریکارڈ اب مرتب کرنے کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فی الفور ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو معطل کیا جائے اور اس کے بہاولنگر تعیناتی کے دورانیے کا شفاف آڈٹ کروایا جائے۔