خونی کھیل پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا دھندا عروج پر۔ ضلعی پولیس خاموش تماشائی بن گئی

 خونی کھیل پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا دھندا عروج پر حکومت پنجاب کے احکامات کی واضع خلاف ورزی ہے ضلعی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) خونی کھیل پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا دھندا عروج پر حکومت پنجاب کے احکامات کی واضع خلاف ورزی ہے ضلعی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں خونی کھیل پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا حکومت پنجاب کے احکامات کی واضع خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور ضلعی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی جبکہ کچھ علاقوں میں یہ جان لیوا کھیل لوگوں کی اکثریت کھیل رہی ہے بہاولنگر کے شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شام کے اوقات میں شہر میں پتنگوں سے آسمان بھرا نظر آتا ہے لیکن ضلعی پولیس جانب کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا شہریوں نے عدم تحفظ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اگر اس قدر پتنگیں اڑائی جاتی ہیں تو یقیناً پتنگ سازی کا دھندا پس دیوار کیا جا رہا ہے یا پولیس سے مبینہ طور پر پتنگ سازوں نے کوئی ساز باز کررکھی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بابت ایکشن لیں تاکہ اندھی اور آوارہ کیمیکل زدہ ڈوروں سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے شہریوں نے اعلی حکام سے التماس کی ہے کہ مساجد و مدارس کے سنجیدہ علماء کرام سے رابطے کیے جائیں اور منبر و محراب سے لوگوں کو جان لیوا کھیل سے باز رہنے کی تلقین کی جائے شہریوں نے پتنگ بازی و پتنگ سازی کی روک تھام اور تدارک کے لیے موثر ترین اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے