شہر کے تجارتی مرکز سٹی چوک میں شاپنگ سینٹر "سمارٹ شاپ" کی چھت منہدم۔ خاتون سمیت تین افراد زخمی۔ امدادی سرگرمیاں جاری
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) شہر کے تجارتی مرکز سٹی چوک میں شاپنگ سینٹر "سمارٹ شاپ" کی چھت منہدم۔ خاتون سمیت تین افراد زخمی۔ امدادی سرگرمیاں جاری۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر کے تجارتی مرکز سٹی چوک میں واقع سمارٹ شاپ کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ چھت گرنے کی بظاہر وجہ شدید بارش بنی ہے مگر اس چھت نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ کی نقشہ برانچ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ سمارٹ شاپ میں اکثر اوقات کافی رش ہوتا ہے مگر جب چھت گری اس وقت بارش کی وجہ سے رش نہیں تھا۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں اور کمرشل بلڈنگز کے نقشے منظور کرنے والی اتھارٹی/ افسران کے خلاف ناقص تعمیرات نا روکنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔