علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے، ہر عمر اور ہر علاقہ کا فرد اور گھر میں رہ کر خواتین اس تعلیمی نظام سے سے باآسانی استفادہ کرسکتی ہیں۔ احمر ذوالفقار

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے، ہر عمر اور ہر علاقہ کا فرد اور گھر میں رہ کر خواتین اس تعلیمی نظام سے  سے باآسانی استفادہ کرسکتی ہیں۔ ڈائریکٹر احمر ذوالفقار کا جامعہ العلوم عیدگاہ کے دورہ کے موقع پر طلبہ سے خطاب۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمر ذوالفقار نون نے مرکزی عیدگاہ جامع العلوم بہاولنگر کا دورہ کیا پرنسپل و اساتذہ سے ملاقات اور طلباء وطالبات سے خطاب کیا انہوں نے اس موقع پرکہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے ، ہر عمر اور ہر علاقہ کا فرد اور گھر میں رہ کر خواتین اس تعلیمی نظام سے  سے باآسانی استفادہ کرسکتی ہیں ، 1974میں اپنے قیام کے بعد سے یہ یونیورسٹی جو جنوبی افریقہ اور ایشیاء کی پہلی اور دنیا کی دوسری اوپن یونیورسٹی ہے جس سے 13لاکھ سے زائد مردو خواتین اپنے اپنے شعبوں میں ترقی سمیٹنے کیلئے تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں  مدارس کے طلباء جو کہ بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں انکے لئے اپنے مدرسہ اور جامعہ میں درس نظامی کی تعلیم  کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کو بھی جاری رکھنے کے مواقع موجود ہیں مدارس کے طلباء کی بڑی تعداد اس مواصلاتی نظام سے وابستہ ہیں ہمارے ٹیوٹر ، عملہ اور افسران طلباء وطالبات کی خدمت کے لئے ہمہ تن گوش مصروف ہیں ان لائن ویب سائٹ سے بھی 24 گھنٹے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ڈائریکٹر ڈاکٹر احمر ذوالفقار نے جامع العلوم کے پرنسپل مولانا ڈاکٹر جلیل احمد اخون سے بھی ملاقات کی اور انکے ادارے کی روحانی اور تعلیم کاوشوں کو سراہا ۔ وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا جلیل احمد اخون نے اوپن یونیورسٹی سے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا اس موقع پر مفتی محمد نصر اللہ خان بھی موجود تھے ۔