سیوریج کے پانی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ نظام پورہ غربی گلی نمبر 12 اور 13 سیوریج کے پانی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں۔ اہل محلہ کا جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں احتجاج کا اعلان

 سیوریج کے پانی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ نظام پورہ غربی گلی نمبر 12 اور 13 سیوریج کے پانی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں۔ سکول جانے بچے اور خواتین شدید مشکل میں۔ بلدیہ کے افسران اور اہلکاران کی بے حسی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سیوریج کے پانی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ نظام پورہ غربی گلی نمبر 12 اور 13 سیوریج کے پانی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں۔ سکول جانے بچے اور خواتین شدید مشکل میں۔ بلدیہ کے افسران اور اہلکاران کی بے حسی۔

 تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر میں جگہ جگہ سیوریج کے پانی نے گلیاں اور سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔ بلدیہ بہاولنگر کے افسران و اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دینے کی بجائے مال بنانے میں مصروف ہیں۔ محلہ نظام پورہ غربی کی گلی نمبر 12 اور گلی نمبر 13 کے شہریوں کی زندگی سیوریج کے پانی نے اجیرن بنا دی ہے۔ گلی میں پانی بھر جانے کی وجہ سے گزرنے کا راستہ بند ہے۔ اہل محلہ محصور ہو چکے ہیں۔ سکول جانے والے بچے اور گلی سے گزرنے والی خواتین کو شدید مشکل کا سامنا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار بلدیہ کے دفتر میں جا کر شکایت کر چکے ہیں مگر کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ 

اہل محلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور بچے جشن آزادی گھروں میں محصور ہو کر منائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ آج بلدیہ بہاولنگر میں ہونے والی جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہم احتجاج کے لیے جمع ہوں گے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپیل کی کہ بلدیہ بہاولنگر کے افسران کی نااہلی کا فوری طور پر نوٹس لیں۔