پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بہاولپور میں منعقد غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر کی ڈویژن بھر پہلی پوزیشن

 گریجویٹ کالج بہاولنگر کے طالب علم نے میدان مار لیا۔ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بہاولپور میں منعقد  غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر  کے طالب علم ذوالقرنین سعیدی نے ڈویژن بھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) گریجویٹ کالج بہاولنگر کے طالب علم نے میدان مار لیا۔ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بہاولپور میں منعقد  غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر  کے طالب علم ذوالقرنین سعیدی نے ڈویژن بھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بہاولپور میں منعقد  غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر  کے طالب علم ذوالقرنین سعیدی نے ڈویژن بھر پہلی پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا۔

 ڈویژنل سطح پر ہونے والی غیر نصابی سرگرمیوں میں گورنمنٹ گریجوٹ کالج بہاولنگر کے طلبہ نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں سمیٹیں, طلبہ نے نعت خوانی , تقریر اور تحریری مقابلوں میں بہترین پرفارمنس پیش کی۔ گریجویٹ کالج بہاولنگر کے طالب علم ذوالقرنین سعیدی نے تقریری مقابلوں میں ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسامہ ارشاد کی ڈرامہ ٹیم نے ڈویژن بھر میں دوسری اور احمد رضا نے نعتیہ مقابلے میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ گریجویٹ کالج بہاولنگر کے طلبہ کی شاندار کارکردگی پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق لائرز ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ عامر نور ایڈووکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات راجہ کوکب افتخار جنجوعہ ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما طاہر کریم خان اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر عمران وٹو نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ، کالج کے اساتذہ کرام اور پرنسپل گریجویٹ کالج بہاولنگر جو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کالج کے طلبہ نصابی سرگرمیوں میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج کے طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولنگر پروفیسر محمد افضل اعوان کا اہم کردار ہے