بلدیہ بہاولنگر میں مافیا کا راج۔ سیوریج کے پانی نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ بلدیہ افسران کی نا اہلی عروج پر۔نظام پورہ غربی گلی نمبر 12 اور 13 سیوریج کے پانی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں

 بلدیہ بہاولنگر میں مافیا کا راج۔ سیوریج کے پانی نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ بلدیہ افسران کی نا اہلی عروج پر۔نظام پورہ غربی گلی نمبر 12 اور 13 سیوریج کے پانی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بلدیہ بہاولنگر میں مافیا کا راج۔ سیوریج کے پانی نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ بلدیہ افسران کی نا اہلی عروج پر۔نظام پورہ غربی گلی نمبر 12 اور 13 سیوریج کے پانی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر میں جگہ جگہ سیوریج کے پانی نے گلیاں اور سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔ محلہ نظام پورہ غربی کی گلی نمبر 12 اور گلی نمبر 13 کے شہریوں کی زندگی سیوریج کے پانی نے اجیرن بنا دی ہے۔ گلی میں پانی بھر جانے کی وجہ سے گزرنے کا راستہ بند ہے۔ اہل محلہ محصور ہو چکے ہیں۔ سکول جانے والے بچے اور گلی سے گزرنے والی خواتین کو شدید مشکل کا سامنا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار بلدیہ کے دفتر میں جا کر شکایت کر چکے ہیں مگر کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کے افسران ہمیں بھی اس طرح کے پرتشدد احتجاج کے لیے مجبور کر رہے ہیں جیسے کہ چند روز قبل شہریوں نے بلدیہ دفتر پر دھاوا بول دیا تھا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپیل کی کہ بلدیہ بہاولنگر کے افسران کی نااہلی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور سیوریج کے کھڑے پانی کو نکال کر گلیاں بحال کی جائیں۔