پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب تھا۔ میری خواہش ہے کہ میری قوم کا ہر بچہ ملک کا پرچم بلند کرے۔ گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم

 پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب تھا۔ میری خواہش ہے کہ میری قوم کا ہر بچہ ملک کا پرچم بلند کرے۔ گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کی کلوکا برادری کے وفد سے گفتگو

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب تھا۔ میری خواہش ہے کہ میری قوم کا ہر بچہ ملک کا پرچم بلند کرے۔ گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کی کلوکا برادری کے وفد سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلوکا برادری کے صدر میاں شعیب احمد کلوکا کی قیادت میں کلوکا برادری کے وفد نے قومی اتھلیٹ، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ انکے آبائی گاؤں 101/15L میں ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب تھا۔ اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ میری خواہش ہے کہ میری قوم کا ہر بچہ ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائے۔ ارشد ندیم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے انکے گاؤں میں کھلاڑیوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا نا صرف اعلان کیا ہے بلکہ آج افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ ارشد ندیم نے کلوکا برادری کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے لوگ مجھے ملنے اور مبارکباد دینے آ رہے ہیں مگر مجھے آج بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے کہ میری برادری ، میرے خاندان کے لوگ آج میرے گھر آئے ہیں۔ 

ارشد ندیم کے بھائی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارے بھائی نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہماری برادری اور خاندان ہماری خوشیوں میں شریک ہوا ہے۔ ارشد ندیم نے وفد کو اپنے گاؤں میں بننے والے سٹیڈیم کی سائٹ کا وزٹ بھی کروایا۔ وفد کے سربراہ میاں شعیب احمد کلوکا نے ارشد ندیم کو دورہ بہاولنگر کی دعوت دی جسے ارشد ندیم نے خوش دلی سے قبول کیا اور پہلی فرصت میں بہاولنگر آنے کا وعدہ کیا۔ آل پاکستان کلوکا برادری کے وفد میں میاں شعیب احمد کلوکا کے علاوہ میاں محمد افضل کلوکا (ملتان) میاں محمد نصر اللہ کلوکا ایڈووکیٹ ( بہاولنگر) ، میاں سعید احمد کلوکا ایڈووکیٹ (منچن آباد) مفتی طاہر تنویر کلوکا (کاٹ گنگا سنگھ) ، میاں مہتاب زبیر کلوکا (عارف والہ) میاں آصف کلوکا پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب تھا۔ میری خواہش ہے کہ میری قوم کا ہر بچہ ملک کا پرچم بلند کرے۔ گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کی کلوکا برادری کے وفد سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلوکا برادری کے صدر میاں شعیب احمد کلوکا کی قیادت میں کلوکا برادری کے وفد نے قومی اتھلیٹ، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ انکے آبائی گاؤں 101/15L میں ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب تھا۔ اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ میری خواہش ہے کہ میری قوم کا ہر بچہ ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائے۔ ارشد ندیم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے انکے گاؤں میں کھلاڑیوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا نا صرف اعلان کیا ہے بلکہ آج افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ ارشد ندیم نے کلوکا برادری کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے لوگ مجھے ملنے اور مبارکباد دینے آ رہے ہیں مگر مجھے آج بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے کہ میری برادری ، میرے خاندان کے لوگ آج میرے گھر آئے ہیں۔ ارشد ندیم کے بھائی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارے بھائی نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہماری برادری اور خاندان ہماری خوشیوں میں شریک ہوا ہے۔ ارشد ندیم نے وفد کو اپنے گاؤں میں بننے والے سٹیڈیم کی سائٹ کا وزٹ بھی کروایا۔ وفد کے سربراہ میاں شعیب احمد کلوکا نے ارشد ندیم کو دورہ بہاولنگر کی دعوت دی جسے ارشد ندیم نے خوش دلی سے قبول کیا اور پہلی فرصت میں بہاولنگر آنے کا وعدہ کیا۔ آل پاکستان کلوکا برادری کے وفد میں میاں شعیب احمد کلوکا کے علاوہ میاں محمد افضل کلوکا (ملتان) میاں محمد نصر اللہ کلوکا ایڈووکیٹ ( بہاولنگر) ، میاں سعید احمد کلوکا ایڈووکیٹ (منچن آباد) مفتی طاہر تنویر کلوکا (کاٹ گنگا سنگھ) میاں( عارف والہ) ، میاں ریاض احمد کلوکا ( بستی کلوکی) ، میاں عامر سہیل کلوکا ( بستی کلوکی) اور سیف الرحمن کلوکا (اڈہ گجیانی) شامل تھے۔ وفد نے آل پاکستان کلوکا برادری کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی۔