حوا کی ایک اور بیٹی قتل۔شادی شدہ خاتون سسرال کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی۔ ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل۔
بہاولنگر(سیف الرحمن سے) حوا کی ایک اور بیٹی قتل۔شادی شدہ خاتون سسرال کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی۔ ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں انعم نامی شادی شدہ خاتون سسرال کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی۔ انعم نامی خاتون کے ورثاء کے مطابق اسکے شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی زہر پلاکر قتل کردیا۔ مقتولہ کی ایک سال قبل علی حسن نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ ایک معصوم بچی ماں تھی۔ مقتولہ کا خاوند اور دیگر سسرالی موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہ۔ لاش پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
مقتولہ کے ورثاء نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔