ضلعی انتظامیہ مسلم لیگ ق کی حکومت کو ناکام کرنے کے درپے۔ افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔ راؤ عامر نور ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق لائرز ونگ

 ضلعی انتظامیہ مسلم لیگ ق کی حکومت کو ناکام کرنے کے درپے۔ افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔ کرپشن ، نااہلی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ راؤ عامر نور ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق لائرز ونگ

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ مسلم لیگ ق کی حکومت کو ناکام کرنے کے درپے۔ افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔ کرپشن ، نااہلی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ راؤ عامر نور ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق لائرز ونگ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق لائرز ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور مسلم لیگ ق کے ضلعی راہنما راؤ عامر نور ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس بہاولنگر میں اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسلم لیگ ق کی پنجاب حکومت کو ناکام ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ضلع بھر کے ادارے افسران کی نااہلی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ تعلیم ہو یا صحت، شہر کی صفائی کا معاملہ ہو یا طوفانی بارشوں کے باعث نکاسی آب کا مسلہ ، ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اب چوہدری پرویز الٰہی ہیں جو کہ شوبازیاں دکھانے کی بجائے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔ نااہلی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ امپورٹڈ حکومت کے اراکین اسمبلی کے سحر سے باہر نکلے اور عوام کی خدمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تعینات افسران ابھی تک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے ذاتی ملازمین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

راؤ محمد عامر نور ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے کامیاب ترین وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اور اب بھی ثابت کریں گے کہ عوام کی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ ق کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق لائرز ونگ راؤ عامر نور نے چوہدری پرویز الٰہی سے اپیل کی کہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر بلدیہ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر و دیگر نااہل اور ن لیگ کے خادم انتظامی افسران کو تبدیل کیا جائے اور میرٹ پسند اور اہل افسران کو ضلع بہاولنگر میں تعینات کیا جائے۔