موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

 موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ شدید بارشوں کے باوجود شہروں میں سڑکوں پر گہما گہمی۔ دیہی علاقوں میں حاضری متاثر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ شدید بارشوں کے باوجود شہروں میں سڑکوں پر گہما گہمی۔ دیہی علاقوں میں حاضری متاثر۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ پنجاب میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ تعلیمی ادارے کھلنے سے شدید بارشوں کے باوجود شہروں میں گہما گہمی نظر آ رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بچوں کی حاضری نا ہونے کے برابر ہے۔ کچھ والدین کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران حکومت کی جانب سے سمرکیمپ پر پابندی تھی جس کی وجہ سے بچوں کا وقت ضائع ہوا اور تعلیمی نقصان ہوا ہے۔ جبکہ کچھ والدین کا کہنا ہے کہ ابھی موسم سکول کھلنے کے قابل نہیں ہے بارشوں کے باعث سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہے بچوں کا سکول پہنچنا مشکل کام ہے۔