نشئی ڈاکٹرز ریڈار پر آ گئے۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈیوٹی کے دوران نشہ کرنے والے 4 ڈاکٹرز کے ڈرگ ٹیسٹ کے لیے خط لکھ دیا۔

 مسیحاؤں پر ڈیوٹی کے دوران نشہ کرنے  کے الزامات۔ سی ای او ہیلتھ نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے 4 ڈاکٹرز کے ڈرگ ٹیسٹ کے لیے ایم ایس کو خط لکھ دیا۔ ڈی ایچ کیو میں علاج کے لیے آنے والے خوف و ہراس کا شکار۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے)  مسیحاؤں پر ڈیوٹی کے دوران نشہ کرنے  کے الزامات۔ سی ای او ہیلتھ نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے 4 ڈاکٹرز کے ڈرگ ٹیسٹ کے لیے ایم ایس کو خط لکھ دیا۔ ڈی ایچ کیو میں علاج کے لیے آنے والے خوف و ہراس کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں تعینات کچھ ڈاکٹرز غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ مختلف اوقات میں ڈاکٹرز کے خلاف نشہ استعمال کرنے اور جنسی بے راہ روی کی شکایات میڈیا پر آتی رہی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے 4 ڈاکٹرز کے ڈرگ ٹیسٹ کا حکم دیا ہے۔ ان ڈاکٹرز پر ایک شہری نے درخواست کے ذریعے ڈیوٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ آئس کا نشہ کرنے والے ڈاکٹرز کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ہسپتال میں طاقتور مافیا کا حصہ ہیں اس لئے انکے خلاف کاروائی کا کسی نے سوچا بھی نہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں علاج معالجہ کے لیے آنے والے ایک شہری محمد اجمل نے "دی نیوز اردو" سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز پر نشہ کر کے ڈیوٹی کرنے کے الزام نے میرے تو رونگٹے کھڑے کر دیے ہیں۔ ڈاکٹرز کو دیکھ کر ہی خوف آ رہا ہے۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت، پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے ڈاکٹرز پر دوران ڈیوٹی نشہ کرنے کے الزامات کو انتہائی خوف ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کا مطالبہ کافی دنوں سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے ایم ایس اور اسکے حواریوں پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کرپشن کی سرپرست بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز پر ڈیوٹی کے دوران نشہ کرنے کے الزامات نے روزانہ ہسپتال میں آنے والے ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔