ضلعی انتظامیہ کا ظالمانہ فیصلہ۔ سرکاری آٹے کے دس پوائنٹ میں سے 7 پوائنٹ بند کردیے گئے

 ضلعی انتظامیہ کا ظالمانہ فیصلہ۔ سرکاری آٹے کے دس پوائنٹ میں سے 7 پوائنٹ بند کردیے گئے سرکاری آٹے کے پوائنٹ بند کرنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی انتظامیہ کا ظالمانہ فیصلہ۔ سرکاری آٹے کے دس پوائنٹ میں سے 7 پوائنٹ بند کردیے گئے سرکاری آٹے کے پوائنٹ بند کرنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بہاولنگر شہر میں سرکاری آٹے کے دس سیل پوائنٹس میں سے سات پوائنٹ بند کر دئیے ہیں۔ سات سیل پوائنٹس بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سرکاری آٹے کے حصول کیلئے خواتین اور مردوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں لمبی لمبی لائنوں میں لگنے پر شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ دس میں سے 7 سرکاری آٹے کے پوائنٹ ختم کرنے پر شہری سارا دن آٹے کے حصول کیلئے شہر بھر میں دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کے حصول کیلئے انتظامیہ نے ہمیں بھکاری بنادیا ہے۔ گھنٹوں لائن میں لگنے کے بعد جب باری آتی ہے تو سرکاری آٹا ختم ہو جاتا ہے بچوں کیلئے روزی روٹی کمائیں یہ سارا دن آٹے کے حصول کیلئے لائنوں میں لگے رہیں اس سے تو بہتر ہے کہ حکومت ہمیں زہر دیکر ختم کردے۔