دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا۔ پروقار تقریب میں لٹریسی سکولز کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی شرکت

 دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا۔ بوائز سٹی ہائی سکول کے ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں لٹریسی سکولز کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بہاولنگر(ایجوکیشن رپورٹر) دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا۔   بوائز سٹی ہائی سکول کے ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔  لٹریسی سکولز کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے بوائز سٹی ہائی سکول کے ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں لٹریسی سکولز کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لٹریسی سکولز کی طالبات نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے۔  اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے  اساتذہ اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہا کہ ضلع بھر میں 431 نان فارمل لٹریسی سکولز قائم ہیں جن 14000 سے زائد طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے۔ تقریب کے اختتام پر  لٹریسی ڈے کہ حوالے سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔