ٹیکنالوجی سے بیزاری یا اعداد و شمار چھپانے کی حکمت عملی؟ ضلع پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کئی سال سے غیر فعال

 ٹیکنالوجی سے بیزاری یا اعداد و شمار چھپانے کی حکمت عملی؟ ضلع پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کئی سال سے غیر فعال۔ ویب سائٹ پر دیا گیا ای میل ایڈریس بھی غلط۔ اعداد و شمار بھی کئی سال پرانے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ٹیکنالوجی سے بیزاری یا اعداد و شمار چھپانے کی حکمت عملی؟ ضلع پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کئی سال سے غیر فعال۔ ویب سائٹ پر دیا گیا ای میل ایڈریس بھی غلط۔ اعداد و شمار بھی کئی سال پرانے۔ 

  تفصیلات کے مطابق آج کے جدید دور میں زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ مگر ضلع بہاولنگر کی پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کئی سالوں سے اپڈیٹ نہیں کی گئی۔ ویب سائٹ پر اوور ویو میں جا کر دیکھیں تو لکھا ہوا ہے کہ ضلع پولیس کے سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ہیں۔ جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کو بہاولنگر سے گئے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔ اسی طرح اس ویب سائٹ پر رابطہ کے لیے دئیے گئے ای میل ایڈریس کا میل باکس بھی بند ہے۔

 ویب سائٹ پر دئیے گئے اعداد و شمار کی کریڈبیلٹی کیا ہو گی۔ ویب سائٹ پر کرائم کے بھی اعداد و شمار دئیے گئے ہیں۔  مگر وہ کس زمانے کے ہیں یہ نہیں بتایا گیا۔

 جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تھانہ جات میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے موجود ہونے کی دعویدار پنجاب پولیس کے ضلع بہاولنگر کی ویب سائٹ ہی کئی سالوں سے اپڈیٹ نہیں کی گئی۔ ضلع پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ اور فیس بُک اکاؤنٹ سے ریگولر رابطہ کاری کی جاتی ہے مگر آفیشل ویب سائٹ کا فعال نا ہونا ضلع پولیس کی ٹیکنالوجی سے بیزاری کو ظاہر کرتی ہے۔ پنجاب پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی بیخ کنی کر رہی ہے۔ دوسری جانب حالت یہ ہے کہ ضلع پولیس کی ویب سائٹ غیر فعال ہے۔ اس بارے میں موقف جاننے کے لیے ضلع پولیس کے ترجمان کو سوالنامہ بھیجا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ڈیجیٹل میڈیا کے تیزی سے بڑھتے رجحان کے پیش نظر کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کا ڈیجیٹل میڈیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے دور رہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔