زیرو ٹیچرز سکولز کی لسٹ جاری۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پہلی، ڈی جی خان دوسری اور بہاولنگر کی تیسری پوزیشن۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی۔

 زیرو ٹیچرز سکولز کی لسٹ جاری۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پہلی جبکہ ڈی جی خان دوسری اور بہاولنگر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی۔ کستورا جی شاد کے سرپرائز وزٹ اور میرٹ پر عمل درآمد کی وجہ سے ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر میں بہتری آ رہی ہے۔ عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) زیرو ٹیچرز سکولز کی لسٹ جاری۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پہلی جبکہ ڈی جی خان دوسری اور بہاولنگر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی۔ کستورا جی شاد کے سرپرائز وزٹ اور میرٹ پر عمل درآمد کی وجہ سے ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر میں بہتری آ رہی ہے۔ عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آن لائن سسٹم SIS کے مطابق مختلف اضلاع میں ایسے سکولز کی لسٹ جاری کی گئی ہے جن میں ٹیچرز کی تعداد صفر ہے۔ اس لسٹ کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 65 سکولز میں ایک بھی ٹیچر نہیں ہے جبکہ ڈی جی خان کے 32 اور بہاولنگر کے 25 سکولز میں ایک بھی ٹیچر نہیں ہے۔  جبکہ ضلع حافظ آباد نے بغیر ٹیچرز کے ایک سکول کے ساتھ آخری پوزیشن حاصل کی ہے۔ موجودہ وزیر تعلیم پنجاب میرٹ کی بہت رٹ لگاتے ہیں۔ پنجاب میں اساتذہ کے تبادلہ جات آن لائن کیے جاتے ہیں۔ جس سکول میں سنگل ٹیچر ہو یا بچوں کی مقررہ تعداد کے مطابق ٹیچرز ہوں وہاں کے ٹیچرز تبادلے کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔ جبکہ دوسری طرف اس نام نہاد میرٹ کی عملی صورت حال یہ ہے کہ پنجاب میں 268 سکولز میں ایک بھی ٹیچر نہیں ہے۔

سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر سے بہاولنگر کے 25 سکولز میں ٹیچرز نا ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ لسٹ پرانی ہے ہمارے ضلع میں زیرو ٹیچرز سکولز کی تعداد کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سکول بند نہیں ہیں بلکہ مکمل طور پر فنکشنل ہیں۔ ان سکولز میں ہم نے قریبی سکولز سے یا این ایس بی فنڈ سے اساتذہ کا بندوبست کر رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سسٹم میں یہ سکولز زیرو ٹیچرز سکولز ظاہر ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔ جن میں سے ایک اساتذہ کی ریٹائرمنٹ بھی ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ موجودہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد ایک بہترین منتظم ثابت ہوئے ہیں۔ جب سے مسٹر کستورا جی شاد نے بطور سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر چارج سنبھالا ہے باقاعدگی کے ساتھ سکولز وزٹ کر رہے ہیں اور انکے آنے کے بعد سے دفتر میں آنے والے سائلین اور اساتذہ کے مسائل بھی حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ مختلف ہیڈ ماسٹرز نے سی ای او ایجوکیشن مسٹر کستورا جی شاد کے کام کے طریقہ کار اور رویے کو سراہا ہے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عمران وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد کے سرپرائز وزٹس اور میرٹ پسندی کی وجہ سے ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے معاملات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کی بہتری اور ہر بچے کو تعلیم کی فراہمی کے مشن میں ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز مسٹر کستورا جی شاد کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مسٹر کستورا جی شاد کی محنت اور ایمانداری کی وجہ سے بہاولنگر میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ناصرف ڈسپلن بہتر ہو گا بلکہ کوالٹی آف ایجوکیشن بھی بہتری کی طرف جائے گی۔