ڈیجیٹل میڈیا سبک رفتاری سے اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ صحافی ڈیجیٹل میڈیا پر نا آئے تو مستقبل کے میڈیا سے کٹ جائیں گے۔ سینئر صحافی اور " ساؤتھ ٹوڈے" کے بانی جمشید رضوانی کا "آج کا ڈیجٹل میڈیا اور صحافی کا کردار"کے عنوان سے پریس کلب بہاولنگر میں ورکشاپ سے خطاب ۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈیجیٹل میڈیا سبک رفتاری سے اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ صحافی ڈیجیٹل میڈیا پر نا آئے تو مستقبل کے میڈیا سے کٹ جائیں گے۔ سینئر صحافی اور " ساؤتھ ٹوڈے" کے بانی جمشید رضوانی کا "آج کا ڈیجٹل میڈیا اور صحافی کا کردار"کے عنوان سے پریس کلب بہاولنگر میں ورکشاپ سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب بہاولنگر میں "آج کا ڈیجٹل میڈیا اور صحافی کا کردار"کے عنوان سے ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم "ساؤتھ ٹوڈے " کے بانی جمشید رضوانی نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کی رفتار ظاہر کرتی ہے کہ آنے والے چند سالوں میں ڈیجیٹل میڈیا اپنا مقام اس طرح سے بنا لے گا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ماضی کا حصہ نظر آئیں گے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمانے کے بدلتے رجحانات کے ساتھ خود کو تبدیل کریں اور ڈیجیٹل میڈیا پر آئیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ہم زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ورکشاپ میں مختلف پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔