جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنا کر چاول کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ پر سیمینار کا انعقاد۔

 جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنا کر چاول کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ پر سیمینار کا انعقاد۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر مہمان خصوصی تھے۔ کسانوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

بہاولنگر سیف الرحمن سے) جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنا کر چاول کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ پر سیمینار کا انعقاد۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر مہمان خصوصی تھے۔ کسانوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت توسیع بہاولنگر کے زیر اہتمام موضع چاویکا اتاڑ (چک تحصیلدار) ڈیرہ میاں نیاز احمد خان میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنا کر چاول کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ پر ایک میگا فارمر گیدرنگ/سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری لطیف اللہ صاحب نے کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی اور موجودہ حکومتی پالیسیوں، سبسڈیز، فصل کی موجودہ صورتحال اور اس کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ محترم طاہر محمود صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر نے مختلف اقسام کے غذائی اجزاء کے استعمال، آنے والی فصلوں کینولا، سرسوں اور گندم کی مٹی کی تیاری کے بارے میں گفتگو کی۔ سموگ اور اس کے انتظام کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

 

محمد اکرم یعقوب ایگری آفیسر زراعت توسیع مرکز بہاولنگر نے چاول کی فصل کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر ایک جامع لیکچر دیا جس میں جدید مکینیکل اور روایتی چاول کی پیوند کاری کے طریقوں کے درمیان موازنہ پر خصوصی زور دیا گیا۔ انہوں نے غذائی اجزاء کے متوازن استعمال پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے موجودہ حالات میں بائیو پیسٹیسائیڈز/پلانٹ کے عرق کی اہمیت کو بھی واضح کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ مسٹر رضوان امجد نے چاول کی فصل میں کیڑوں کے انتظام پر لیکچر دیا۔ سیمینار میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کا سیمینار بہت زیادہ معلوماتی اور فائدہ مند تھا۔