دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو اشاعت دین کا فریضہ بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ مولانا محمد اجمل قادری

 دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو اشاعت دین کا فریضہ بخوبی انجام دے رہے ہیں فرزندان اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مدارس اور مساجد کے ساتھ اپنے تعلق کو مذید مضبوط کریں۔ مولانا محمد اجمل قادری کا جامعہ رضائے مصطفٰی میں علامہ اللہ یار اشرفی کے عرس کے موقع پر خطاب

بہاولنگر(سیف الرحمن سے)  دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو اشاعت دین کا فریضہ بخوبی انجام دے رہے ہیں فرزندان اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مدارس اور مساجد کے ساتھ اپنے تعلق کو مذید مضبوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد اجمل قادری نے مرکز اہلسنت جامعہ رضائے مصطفی میں فخر اسلام نمونہ اسلاف حضرت مولانا محمد اللہ یار اشرفی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک پر منعقدہ پروقار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پر مبلغین اسلام مولانا سید کمال شاہ، پروفیسر غلام محی الدین اور علامہ فیض بخش رضوی نے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اللہ یار اشرفی کی دین اور مدرسہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ اہلسنت جماعت کے اکابرین نے قیام پاکستان کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دیں جو آج بھی تکمیل پاکستان کے مشن پر گامزن ہیں صاحبزادہ مولانا عبدالرسول اشرفی نے عظیم الشان اجتماع میں شرکت پر اکابرین اہلسنت والجماعت کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ اہل اسلام کے لیے آج پرمسرت موقع ہے کہ جامعہ ھذا کے 50 حفاظ کرام قرآن پاک کی تکمیل کرکے اشاعت دین کی خدمت کے لیے تیار ہیں جن کی دستار بندی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ رضائے مصطفی دینی خدمات کے ساتھ معاشرے میں امن کے قیام باہمی بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے بھی بطور مرکز عملی اقدامات کررہا ہے منتظمین جلسہ دیوان محب الرسول اشرفی اور محب الرسول مدنی نے تمام اکابرین و حاضرین کی شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ علامہ اشرفی کا مشن فروغ اسلام محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس تھا جو انشاءاللہ جاری رہے گا