تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر

 قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ترویج کے لئے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کی تشکیل،  کھلاڑیوں  کے تربیتی و سلیکشن کیمپ کے انعقاد اور ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر

بہاولنگر ( ایجوکیشن رپورٹر)  قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ترویج کے لئے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کی تشکیل،  کھلاڑیوں  کے تربیتی و سلیکشن کیمپ کے انعقاد اور ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر ۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام قومی کھیل ہاکی کی بحالی و ترویج اور سکول ہاکی لیگ 2022ء کے انعقاد کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت گرلز و بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کی تشکیل کے لیے ضلعی سطح پر کھلاڑیوں کے تربیتی و سلیکشن کیمپ اور ٹرائل کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق مورخہ 27 ستمبر سے 29 ستمبر تک بوقت صبح 9 سے دوپہر ایک بجے کے دوران ضلع بہاولنگر کے بوائز کھلاڑیوں  کے لیے حیدر سٹیڈیم بہاولنگر جبکہ گرلز کھلاڑیوں کے لیے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول بہاولنگر کے مقامات پر تربیتی و سلیکشن کیمپ کا انعقاد اور ٹرائل کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی ٹرائلز میں ضلع بہاولنگر کے تمام سرکاری ہائی، ہائیر سکینڈری سکولوں اور رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے سکینڈ ایئر جماعت تک کے طلباء و طالبات جن کی عمر 20 سال یا اس سے کم ہو، حصہ لے سکتے ہیں۔ تربیتی و سلیکشن کیمپ میں آنے والے تمام طلبہ کے لیے سپورٹس یونیفارم میں ہونا اور دو عدد تصاویر، ب فارم، سپورٹس کارڈ ساتھ لانا ضروری ہو گا۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے کہا کہ اگر طلبہ و طالبات کو اس سلسلے میں مزید معلومات اور رہنمائی کی ضرورت ہو تو وہ  اپنے سکول کے متعلقہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر یا سپورٹس فوکل پرسن کے موبائل  فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ بہاولنگر کے نامور سابق ہاکی پلئیر اور معروف سیاسی و سماجی کارکن چوہدری خالد جمیل نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کے ہاکی کی بحالی و ترویج کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر کستورا جی شاد کے بہاولنگر میں بطور سی ای او ایجوکیشن تعینات ہونے کے بعد نا صرف تعلیمی معیار بہتر ہوا ہے بلکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ چوہدری خالد جمیل نے کہا کہ بہاولنگر کو عرصہ دراز سے محکمہ تعلیم میں ایک منتظم کی ضرورت تھی جو کہ مسٹر کستورا جی شاد کے آنے سے پوری ہو گئی ہے۔