سکول کونسلز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فوری طور پر پرائیویٹ سکولز میں سکول کونسلز مکمل کی جائیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد کی ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں گفتگو ۔
بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) سکول کونسلز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فوری طور پر پرائیویٹ سکولز میں سکول کونسلز مکمل کی جائیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد کی ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد عمران وٹو نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہمارے معاون اور دست و بازو ہیں۔ پرائیویٹ سکولز میں سکول کونسلز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی لیے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز میں سکول کونسلز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سے کہا کہ ضلع بھر میں سکول کونسلز جلد از جلد مکمل کرنے میں محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈینگی ایکٹویٹی کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن مسٹر کستورا جی شاد نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ڈینگی ایکٹویٹی بھی باقاعدگی سے کریں اس میں سستی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عمران وٹو نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز تمام ٹارگٹس کے حصول کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن مسٹر کستورا جی شاد کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔