طلبہ و طالبات کی ٹرائل کیمپس میں دلچسپی مثالی ہے۔ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ کستورا جی شاد سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر

 ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے ٹرائلز جاری ہیں۔ طلبہ و طالبات کی دلچسپی مثالی ہے۔ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ کستورا جی شاد سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے ٹرائلز جاری ہیں۔ طلبہ و طالبات کی دلچسپی مثالی ہے۔ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ کستورا جی شاد سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر ۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے زیر نگرانی طلبہ و طالبات کے الگ الگ ٹرائل کیمپس کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ ضلع بہاولنگر میں جاری ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے ٹرائلز میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی مثالی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بہاولنگر کے تعلیمی اداروں سے نکلنے والے طلبہ و طالبات ملکی سطح کی ٹیموں میں سلیکٹ ہوں۔ انہوں نے گرلز سکولز کی ہیڈ ٹیچرز اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی دلچسپی کو سراہا۔