کھیل صحت مند جسم اور مضبوط دماغ کے فروغ کے ساتھ ساتھ کریکٹر بلڈنگ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ میڈم عابدہ بخاری پرنسپل گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول بہاولنگر

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) کی خصوصی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی بہاولنگر کی جانب سے گرلز سٹی ہائی اسکول بہاولنگر میں کھیلوں کا انعقاد۔ گرلز کی مختلف کھیلوں میں بھرپور شمولیت۔

بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) کھیل صحت مند جسم اور مضبوط دماغ کے فروغ کے ساتھ ساتھ کریکٹر بلڈنگ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں یہ بات میڈم عابدہ بخآری نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی بہاولنگر کی جانب سے گرلز سٹی ہائی اسکول بہاولنگر میں کھیلوں کے شاندار انعقاد پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (سیکنڈری) کی خصوصی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی۔ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والی بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہماری صنف نازک کہی جانی والی بچیاں اب مقابلوں میں حصہ لے کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں انہوں نے سکریٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے احیاء نو پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اراکین نے بوائز اور گرلز سکولوں میں کھیلوں کے انعقاد کو سراہا اور بعض عناصر کی جانب سے اس مثبت سرگرمی کی مخالفت کی شدید مذمت کی ۔