آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم۔ دو افراد زخمی۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم۔ دو افراد زخمی۔ ریسکیو ذرائع تفصیلات کے مطابق عارف والہ روڈ پر قادری ملز کے قریب ایک خالی منی آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔