خبر دینے والا خود خبر بن گیا۔ ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ 3 افراد جانبحق

 خبر دینے والا خود خبر بن گیا۔ٹرالر اور موٹر سائیکل کا تصادم۔ نوجوان صحافی دو کم سن بیٹوں سمیت جانبحق

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) خبر دینے والا خود خبر بن گیا۔ٹرالر اور موٹر سائیکل کا تصادم۔ نوجوان صحافی دو کم سن بیٹوں سمیت جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق منڈی مدرسہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں مقامی صحافی محمد اعجاز دو کم سن بچوں سمیت جان کی بازی ہار گیا۔ فوت ہونے والے بچوں کے نام محمد احمد (عمر دو سال) اور محمد سجاول (عمر 4 سال ) بتائے جاتے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔