ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں یوم سیاہ کی تقریب۔کشمیریوں سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ مقررین

 کشمیریوں سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے ، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے مظلوم کشمیریوں کی آزادی تک اخلاقی ، سفارتی اور ہر قسم کی معاونت کرتے رہیں گے۔ یوم سیاہ کی تقریب سے مقررین کا خطاب


بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں یوم سیاہ منایا گیا اس سلسلہ میں بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں  منعقد ہوئی طلباء نے ٹیبلو ، تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے ،پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر شفیق احمد ، مفتی محمد نصر اللہ خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے ، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے مظلوم کشمیریوں کی آزادی تک اخلاقی ، سفارتی اور ہر قسم کی معاونت کرتے رہیں گے قائد کشمیر سید علی گیلانی سمیت لاکھوں افراد کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا اس موقعہ پر سٹاف ، طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔